ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / کرناٹک میں کانگریس مضبوط، 2023 انتخابات میں اقتدار حاصل کرےگی: ڈ ی کے سریش  کے دعویٰ

کرناٹک میں کانگریس مضبوط، 2023 انتخابات میں اقتدار حاصل کرےگی: ڈ ی کے سریش  کے دعویٰ

Sat, 12 Mar 2022 13:08:50    S.O. News Service

بنگلورو، 12؍ مارچ (ایس او نیوز)  ریاست کرناٹک میں کانگریس کمزور  نہیں  ہوئی ہے بلکہ طاقتوار اور مستحکم ہے۔ 2023 کے اسمبلی انتخابات کے بعد کرناٹک میں کانگریس ہی اقتدار پر آئے گی۔ بنگلورو دیہی لوک سبھا حلقہ کے رکن ڈی کے سریش نےاس بات کا دعویٰ کیا۔

پانچ ریاستوں میں کانگریس کی شکست پر اخبا ر نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے   کہا کہ انتخابات میں ہار اور جیت عام بات ہے ۔ شکست کے اسباب کا جائزہ ہمارے لیڈران لیں گے۔ پنچاب میں 6 ؍ مہینوں سے سیاسی کشدگی پھیل ہوئی تھی۔ اسی لئے ہمیں شکست ہوئی ہے۔

بڑدی کے ایگل ٹن ریسارٹ کے بارے میں اسمبلی  میں  سابق وزیر اعلیٰ و اپوزیشن لیڈر سدارامیا اور سابق وزیر اعلیٰ و جے ڈی اسی لیڈر ایچ ڈی کمار سوامی میں لفظی جھڑپ کے حوالے سے ڈی کے سریش نے کہا کہ کمار سوامی  ہی 27 ایکڑ سرکاری زمین کے بارے میں حقائق کا انکشاف کریں تو بہتر رہےگا۔ کسانوں کی مشکلات کے بارے میں اگر وہ بات کرتے تو ہم جواب دیتے ۔ مزید کہا کہ  اب کمار سوامی کا اصل رنگ سامنے آنے لگا ہے۔ ایسے موقع پر ہم کیوں بات کریں ۔ سرکاری زمین کے بارے میں ضلع ڈپٹی کمشنر اور حکومت نے قانون کے مطابق کارروائی کی ہے۔ 


Share: